پہلا صفحہ
سیئون اجلاس کی وجہ سے یمنی پارلیمنٹ کے اوپر دوبارہ خطرہ کی گھنٹی
سیئون: علی ربیع اس وقت جب یمنی پارلیمنٹ کے اراکین دو دن قبل صدر عبد ربہ منصور ہادی کی دعوت پر حضرموت کے درمیان میں واقع سیئون شہر کے اندر پارلیمنٹ کے غیر متوقعہ اجلاس کے لئے جمع ہو رہے تھے اسی وقت حوثی میلیشیاؤں کے رہنماؤں نے اپنے ذرائع ابلاغ […]

سیئون: علی ربیع
اس وقت جب یمنی پارلیمنٹ کے اراکین دو دن قبل صدر عبد ربہ منصور ہادی کی دعوت پر حضرموت کے درمیان میں واقع سیئون شہر کے اندر پارلیمنٹ کے غیر متوقعہ اجلاس کے لئے جمع ہو رہے تھے اسی وقت حوثی میلیشیاؤں کے رہنماؤں نے اپنے ذرائع ابلاغ کے ذریعہ اجلاس میں حاضر ہونے والے ہر نائب کو قتل کرنے اور اس کے مال ودولت کو لوٹ لینے کی دھمکی دی ہے۔(۔۔۔)
اکثر وبیشتر اراکین اس اجلاس میں حاضر ہوئے ہیں جن کی تعداد 141 ہے اور انہوں نے نائب سلطان برکانی کے پارلیمنٹ کے صدر اور تین دیگر افراد کے لئے نائب کے طور پر اپنا ووٹ دیا ہے جن میں محمد علی الشدادی، عبد العزیز جباری اور محسن باصرہ ہیں اور یہ اقدام ہادی اور ان کے نائب اور سیاسی اور جماعتی رہنماؤں کے کے درمیان ہونے والے مشورے کے مطابق ہوا ہے۔(۔۔۔)
اتوار 09 شعبان المعظم 1440 ہجری – 14 اپریل 2019ء – شمارہ نمبر [14748]