پہلا صفحہ

اسٹکہولم معاہدہ نافذ نہ ہونے کی وجہ سے اقوام متحدہ میں بے چینی

نیویارک: علی بردی ۔ ریاض: عبد الہادی حبتور سیکیورٹی کمیٹی نے گذشتہ سال کے آخر میں حوثی جماعت اور یمنی حکومت کے درمیان ہونے والے اسٹکہولم معاہدہ کے نفاذ نہ ہونے کے سلسلہ میں اپنی بے چینی کا اظہار کیا ہے اور اس تشدد کے اعمال سے آگاہ کیا ہے جن کی […]

اسٹکہولم معاہدہ نافذ نہ ہونے کی وجہ سے اقوام متحدہ میں بے چینی

نیویارک: علی بردی ۔ ریاض: عبد الہادی حبتور

سیکیورٹی کمیٹی نے گذشتہ سال کے آخر میں حوثی جماعت اور یمنی حکومت کے درمیان ہونے والے اسٹکہولم معاہدہ کے نفاذ نہ ہونے کے سلسلہ میں اپنی بے چینی کا اظہار کیا ہے اور اس تشدد کے اعمال سے آگاہ کیا ہے جن کی وجہ سے حدیدہ کے اندر جنگ بندی کا ماحول ختم ہو سکتا ہے اور اس میں اشارہ ان پامالیوں کی طرف ہے جو حوثی میلیشیائیں ساحلی شہر میں کر رہے ہیں۔

کمیٹی کے پندرہ اراکین نے اجماعی طور پر اس بیان پر اتفاق کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی بے چینی کا اظہار کیا ہے کہ اسٹکہولم معاہدہ کے چار ماہ کے بعد اب تک اس کا نفاذ نہیں ہوا ہے۔(۔۔۔(

اسی سلسلہ میں یمن کی قومی سیاسی فورسز اتحاد کے صدر رشاد العلیمی نے الشرق الاوسط کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں پرزور انداز میں کہا کہ حوثی عوام سے علیحدہ زندگی گزار رہے ہیں لیکن انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ حوثی میلیشیاؤں نے ملک کے پارٹیوں کی کشمکش سے فائدہ اٹھایا ہے اور ہمارے ملک میں ایرانی منصوبہ کے مفاد میں اس کا استعمال کیا ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 14 شعبان المعظم 1440 ہجری – 19 اپریل 2019ء – شمارہ نمبر [14752]