پہلا صفحہ
سوڈان: مظاہرین کی طرف سے چھ مطالبات کی تاکید
خرطوم : احمد یونس ۔ نیویارک: علی بردی صدر عمر بشیر کی معزولی کے ایک ہفتہ کے بعد کل خرطوم میں فوجی ہیڈکواٹر کے سامنے ایک ملین سے زائد شہری جمع ہوئے ہیں اور انہوں نے اس مناسبت سے بڑی شدت کے ساتھ چھ مطالبات سامنے رکھی ہے جن میں سابقہ […]

خرطوم : احمد یونس ۔ نیویارک: علی بردی
صدر عمر بشیر کی معزولی کے ایک ہفتہ کے بعد کل خرطوم میں فوجی ہیڈکواٹر کے سامنے ایک ملین سے زائد شہری جمع ہوئے ہیں اور انہوں نے اس مناسبت سے بڑی شدت کے ساتھ چھ مطالبات سامنے رکھی ہے جن میں سابقہ انتظامیہ کی مکمل صفائی، ایک سول حکومت کی تشکیل، قانونی کمیٹی کی تشکیل، سول صدارتی کمیٹی کی تشکیل، بدعنوانی کا خاتمہ، معیشت کی اصلاح اور قومی سیکیورٹی ادارہ کے ڈھاجہ کا دوبارہ قیام شامل ہے۔
کل صبح ہی سے سوڈانی شہری طلبہ اور کاریگر تمام لوگوں کے ساتھ ایک موج کی طرح بینر اٹھا کر جمع ہونے لگے ہیں اور ان کا مطالبہ انتظامیہ کو گرا کر حکومت شہریوں کے حوالہ کرنا ہے۔ انتالیس سالہ ایک گھر کی مالکن نے کہا کہ میں دھرنہ دینے والوں کی مدد میں آئی ہوں اور میں اس سلسلہ میں سعید ہوں، جب بشیر حکومت میں آیا تھا اس وقت میری عمر نو سال تھی اور اس کی ڈکٹیٹر حکومت نے میری خوبصورت زندگی کو ختم کر دیا اور اس نے مزید کہا کہ کیا خوشی کی بات ہے پورا ایک ہفتہ گزر گیا ہے اور میں نے اس بشیر کو نہیں دیکھا ہے جس سے ہم اکتا چکے تھے۔
اسی سلسلہ میں امریکی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان مورگان اورٹاگوس نے پرزور انداز میں کہا کہ ان کا ملک سوڈان کی شہریوں کی قیادت میں سوڈان کے اندر جمہوری امن وسلامتی پر مشتمل انتقالی مرحلہ کی تائید کرتا ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ نے فوجی کمیٹی اور دیگر مسلح یونٹس سے اپنے آپ پر کنٹرول اور سوڈانی عوام کی حمایت چاہتا ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 14 شعبان المعظم 1440 ہجری – 19 اپریل 2019ء – شمارہ نمبر [14752]