پہلا صفحہ

سوڈان تحریک اور فوجی ادارہ ایک معاہدہ کے قریب

خرطوم: الشرق الاوسط کل اپوزیشن اتحاد اور سوڈان میں حکومت کرنے والی فوجی انتقالی کمیٹی نے چند مذاکرات کے بعد اعلان کیا ہے کہ وہ دونوں ایک ایسی نئی کمیٹی تشکیل کرنے کے سلسلہ میں معاہدہ کرنے والے ہیں جو تیس سال تک جاری عمر بشیر کی حکومت کے بعد انتقالی مرحلہ […]

سوڈان تحریک اور فوجی ادارہ ایک معاہدہ کے قریب

خرطوم: الشرق الاوسط

کل اپوزیشن اتحاد اور سوڈان میں حکومت کرنے والی فوجی انتقالی کمیٹی نے چند مذاکرات کے بعد اعلان کیا ہے کہ وہ دونوں ایک ایسی نئی کمیٹی تشکیل کرنے کے سلسلہ میں معاہدہ کرنے والے ہیں جو تیس سال تک جاری عمر بشیر کی حکومت کے بعد انتقالی مرحلہ میں ملک کی قیادت سنبھالے گی۔

تبدیلی اور آزادی فورسز کے وفد نے کل فوجی کمیٹی کے ساتھ اختلافات کو ختم کرنے کے سلسلہ میں ملاقات کی ہے اور روئٹرز ایجنسی نے اپوزیشن کی طرف سے مذاکرہ کرنے والے ایمن نمر سے نقل کیا ہے کہ آج ہم نے مثبت اقدامات کئے ہیں اور امید ہے کہ ہم ایسا معاہدہ کر لیں گے جس سے سب خوش ہوں گے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اس بات کی بھی امید ہے کہ ہمیں چند گھنٹوں میں کمیٹی بنانے کے سلسلہ میں فوجی کمیٹی کی طرف سے جواب مل جائیں گے۔(۔۔۔)

اتوار 23 شعبان المعظم 1440 ہجری – 28 اپریل 2019ء – شمارہ نمبر [14760]