پہلا صفحہ
جزائر تحریک کی طرف سے فوج کے کمانڈر کے خلاف انقلاب
جزائر: بوعلام غمراسہ کل جزائر تحریک نے دسویں جمعہ کے دن فوج کے کمانڈر کے خلاف انقلاب کر دیا ہے اور اسی طرح ملک کے انتقالی صدر عبد القادر ابن صالح کو حکومت میں مستقل رہنے کا انکار کیا ہے۔ کل جزائر کی دار الحکومت اور بیشتر شہروں میں فوج […]

جزائر: بوعلام غمراسہ
کل جزائر تحریک نے دسویں جمعہ کے دن فوج کے کمانڈر کے خلاف انقلاب کر دیا ہے اور اسی طرح ملک کے انتقالی صدر عبد القادر ابن صالح کو حکومت میں مستقل رہنے کا انکار کیا ہے۔
کل جزائر کی دار الحکومت اور بیشتر شہروں میں فوج کے کمانڈر کے خلاف غیر معمولی افراد مظاہرہ میں نکلے تھے کیونکہ تحریک کے مطالبوں کے سلسلہ میں ان کا موقف بہت سارے لوگوں کے نزدیک واضح نہیں ہے اور تحریک کا مطالبہ ہے کہ ابن صالح اور وزیر اعظم نور الدین بدوی کو ہٹایا جائے۔
دار الحکومت کی سڑکوں پر مظاہرین نے بینر اٹھایا تھا جس میں لکھا ہوا تھا کہ اے کمانڈر تم نے دستور کا ساتواں اور آٹھواں آرٹیکل کو پورا کرنے کا اپنا وعدہ پورا نہیں کیا اور ان دونوں آرٹیکل میں لکھا ہوا ہے کہ عوام کی ہاتھ میں حکومت ہے اور بنیادی حکومت انہیں کے پاس ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 22 شعبان المعظم 1440 ہجری – 27 اپریل 2019ء – شمارہ نمبر [14760]