پہلا صفحہ
لیبیا کے جنوب میں قومی فوج پر داعش کی طرف سے حملہ
قاہرہ: جمال جوہر اور خالد محمود دہشت گرد تنظیم داعش نے لیبیا کے جنوب میں واقع سبہا شہر کے اندر لیبی قومی فوج کے 160 نمبر کتیبہ کے ہیڈکواٹر پر کل صبح حملہ کرکے نو فوجیوں کو قتل کر دیا۔ حملہ کے پانچ گھنٹہ سے کم کی مدت کے بعد […]

قاہرہ: جمال جوہر اور خالد محمود
دہشت گرد تنظیم داعش نے لیبیا کے جنوب میں واقع سبہا شہر کے اندر لیبی قومی فوج کے 160 نمبر کتیبہ کے ہیڈکواٹر پر کل صبح حملہ کرکے نو فوجیوں کو قتل کر دیا۔
حملہ کے پانچ گھنٹہ سے کم کی مدت کے بعد داعش نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کر لی اور اپنی ایک ایجنسی کے ذریعہ نشر کردہ بیان میں کہا کہ اس نے 16 افراد کو ہلاک اور زخمی کر دیا ہے اور اس کیمپ کے اندر تمام قیدیوں کو کردیا ہے اور اسی طرح اس نے مشینوں اور خزانہ کو لینے کے بعد ٹینکوں اور گودام میں آگ لگا دی لیکن سبہا کے میڈیکل سینٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ ابھی تک صرف 9 مقتول کو لایا گیا ہے۔(۔۔۔)
اتوار 30 شعبان المعظم 1440 ہجری – 05 مئی 2019ء – شمارہ نمبر [14768]