پہلا صفحہ

آج سوڈان میں مسئلہ کو حل کرنے کے سلسلہ میں فوج کی طرف سے اپنے ویزن کی پیشکش

خرطوم: عیدروس عبد العزیز اور احمد یونس سوڈانی فوجی کمیٹی نے اس بات کا وعدہ کیا ہے کہ وہ آج ازادی اور تبدیلی کے اعلان کے رہنماؤں کی طرف سے پیش کردہ ان دستوری دستاویزات کا جواب دے گی جن میں انتقالی مرحلہ کے لئے ان کے ویزن کا ذکر ہے اور حکومت […]

آج سوڈان میں مسئلہ کو حل کرنے کے سلسلہ میں فوج کی طرف سے اپنے ویزن کی پیشکش

خرطوم: عیدروس عبد العزیز اور احمد یونس

سوڈانی فوجی کمیٹی نے اس بات کا وعدہ کیا ہے کہ وہ آج ازادی اور تبدیلی کے اعلان کے رہنماؤں کی طرف سے پیش کردہ ان دستوری دستاویزات کا جواب دے گی جن میں انتقالی مرحلہ کے لئے ان کے ویزن کا ذکر ہے اور حکومت کی سطحوں اور ڈھانچوں کا تذکرہ ہے۔(۔۔۔)

فوج کے ترجمان شمس الدین الکباشی نے صدر جمہوریہ کے محل میں الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو کرتے ہویے کل چند صحافیوں سے کہا کہ کمیٹی جمعرات کے دن آزادی اور تبدیلی کے اعلان کے رہنماؤں کی طرف سے پیش کردہ اس دستوری دستاویزات کا مطالعہ کرے گی اور اس کا جواب آج دے گی۔

کباشی نے اپنے نیک ارادہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کے ساتھ تقارب کی امید ہے اور انہوں نے اس بات کی تردید کی ہے کہ آزادی وتبدیلی کے رہنماؤں اور فوج کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرے ختم ہو گئے ہیں۔

پیر 01 رمضان المبارک 1440 ہجری – 06 مئی 2019ء – شمارہ نمبر [14769]