پہلا صفحہ
اقوام متحدہ: آج حدیدہ سے حوثیوں کی واپسی
نیویارک : علی بردی ۔ جدہ: سعید الابیض دسمبر کے ماہ میں شہر حدیدہ میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے پہلے اقدام کے طور پر آج ہفتہ کے دن سے یمن کے حدیدہ شہر سے حوثیوں نے واپسی شروع کر دی ہے اور اس کا اعلان پرسکون ماحول کی نگرانی […]

نیویارک : علی بردی ۔ جدہ: سعید الابیض
دسمبر کے ماہ میں شہر حدیدہ میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے پہلے اقدام کے طور پر آج ہفتہ کے دن سے یمن کے حدیدہ شہر سے حوثیوں نے واپسی شروع کر دی ہے اور اس کا اعلان پرسکون ماحول کی نگرانی کرنے والے اقوام متحدہ کی کمیٹی کے صدر جنرل مائکل لولیسگارڈ نے کیا ہے۔
جنرل لولیسگارڈ نے واضح کیا کہ باغی حوثیوں کی واپسی منگل کے دن ختم ہو جائے گی اور انہوں نے پرزور انداز میں یہ بھی کہا کہ اس کاروائی سے غیر جانبدار کو متعین کرنے کا موقعہ مل جائے گا پھر اس کے بعد اقوام متحدہ کا کردار سامنے آئے گا اور وہ بندرگاہوں کے ادارہ میں بحر احمر کی بندرگاہوں کے ادارہ کی مدد کرے گا اور معاہدہ کے مطابق تحقیق وتفتیش کی نگرانی بھی اقوام متحدہ کرے گا۔(۔۔۔)
ہفتہ 06 رمضان المبارک 1440 ہجری – 11 مئی 2019ء – شمارہ نمبر [14774]