پہلا صفحہ
ایران کی زیادتیوں کے خلاف سعودی عرب کو سوڈان کی مدد حاصل
جدہ ۔ خرطوم: الشرق الاوسط سوڈانی انتقالی فوجی کمیٹی کے نائب صدر محمد حمدان دقلو نے کہا کہ حوثی میلیشیاؤں اور ایرانی زیادتیوں اور دھمکیوں کا مقابلہ کرنے میں ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ جدہ میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد ابن سلمان کی طرف […]

جدہ ۔ خرطوم: الشرق الاوسط
سوڈانی انتقالی فوجی کمیٹی کے نائب صدر محمد حمدان دقلو نے کہا کہ حوثی میلیشیاؤں اور ایرانی زیادتیوں اور دھمکیوں کا مقابلہ کرنے میں ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔
جدہ میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد ابن سلمان کی طرف سے دقلو کے استقبال کی صبح کل سوڈان میں فوجی کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ کمیٹی کے نائب صدر نے خلیج کے پانی میں سعودی عرب کے دو تیل ٹینکر کو نشانہ بنائے جانے اور حوثی میلیشیاؤں کی طرف سے بار بار میزائل کے ذریعہ ہونے والے حملوں کے سلسلہ میں سوڈان کی طرف سے مذمت کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ سوڈانی فورسز سعودی عرب اور یمن میں اس وقت تک رہیں جب تک کہ مقاصد پورے نہ ہو جائیں۔(۔۔۔)
ہفتہ 20 رمضان المبارک 1440 ہجری – 25 مئی 2019ء – شمارہ نمبر [14788]