حمیدتی: ہم ملک کو امانت دار ہاتھوں کے ہی حوالہ کریں گے
خرطوم: محمد امین یاسین سوڈان کی انتقالی فوجی کمیٹی کے نائب صدر حمیدتی کے نام سے معروف کرنل محمد حمدان دقلو نے کل کہا کہ ریپڈ فورسز عوام کی مدد کے لئے موجود ہے اور اس نے سول حکومت کا مطالبہ کرنے والی تحریک میں موجود تبدیلی اور آزادی کے اعلان کے […]

خرطوم: محمد امین یاسین
سوڈان کی انتقالی فوجی کمیٹی کے نائب صدر حمیدتی کے نام سے معروف کرنل محمد حمدان دقلو نے کل کہا کہ ریپڈ فورسز عوام کی مدد کے لئے موجود ہے اور اس نے سول حکومت کا مطالبہ کرنے والی تحریک میں موجود تبدیلی اور آزادی کے اعلان کے رہنماؤں پر اس بات کا الزام لگایا ہے کہ وہ سول اور سیکیورٹی اداروں سمیت ریپڈ فورسز اور تمام اداروں کی تبدیلی چاہتی ہے۔
حمیدتی نے کہا کہ وہ رہنماء ہمیں شریک نہیں سمجھتے ہیں بلکہ وہ ہمیں شرف کے طور پر رکھنا چاہتے ہیں اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ مذاکرات کا دروازہ ہرگز بند نہیں ہوگا لیکن دوسروں کو بھی شریک کرنا لازم ہے اور انہوں نے قسم کھا کر کہا کہ فوجی کمیٹی سوڈان کو امانت دار ہاتھوں ہی کے حوالہ کرے گی۔(۔۔۔)
منگل 23 رمضان المبارک 1440 ہجری – 28 مئی 2019ء – شمارہ نمبر [14791]