پہلا صفحہ
ايران کو کنٹرول کرنے کے لئے امریکہ، روس اور اسرائیل کے درمیان اجلاس
لندن: ابراہیم حمیدی مغربی بیت المقدس میں چند دنوں کے بعد امریکی قومی سلامتی کونسل کے صدر جان بولٹن اور ان کے روسی ہم منصب نکولائی پیٹروشیو اور اسرائیلی ہم منصب میئر بین شباٹ ایک اجلاس میں شامل ہوں گے اور شامی فائل میں شامل تینوں ممالک کے نمائندوں کے درمیان یہ اپنی […]

لندن: ابراہیم حمیدی
مغربی بیت المقدس میں چند دنوں کے بعد امریکی قومی سلامتی کونسل کے صدر جان بولٹن اور ان کے روسی ہم منصب نکولائی پیٹروشیو اور اسرائیلی ہم منصب میئر بین شباٹ ایک اجلاس میں شامل ہوں گے اور شامی فائل میں شامل تینوں ممالک کے نمائندوں کے درمیان یہ اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس ہے.
مغربی سفارتی ذرائع نے کل الشرق الأوسط کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام میں ایرانی موجودگی کے مستقبل کا مسئلہ کو مشرق وسطی میں علاقائی امن وسلامتی کے سلسلہ میں ہونے والی بات چیت سے متعلق ایک عمومی عنوان کے تحت کاموں کی ترتیب میں مرکزی فائل کی حیثیت سے دیکھا جائے گا اور ان ذرائع نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ یہ ملاقات دونوں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان ہونے والے اس افہام وتفہیم کی بنیاد پر ہوئی ہے جس میں وزیر اعظم بنیامن نیٹن یاہو کی حمایت اور اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنانے کو ترجیح دینے کی بات کہی گئی ہے۔(۔۔۔)
اتوار 28 رمضان المبارک 1440 ہجری – 02 جون 2019ء – شمارہ نمبر [14796]