پہلا صفحہ

ٹینکروں کے حملہ کی تفتیش: پیچیدہ بارود اور ایران کے ملوث ہونے کی ترجیحات

نیویارک: علی بدری کل نرویج، سعودی عرب اور امارات کے وفد نے سلامتی کونسل کے اراکین ممالک کے نمائندوں کو گزشتہ ماہ کی بارہ تاریخ کو ہرمز کے گذرگاہ کے باہر الفجیرہ بندرگاہ کے سامنے چار ٹینکروں پر ہونے والے حملوں کے سلسلہ میں کی جانے والی تحقیقات کے پہلے نتائج سے […]

ٹینکروں کے حملہ کی تفتیش: پیچیدہ بارود اور ایران کے ملوث ہونے کی ترجیحات

نیویارک: علی بدری

کل نرویج، سعودی عرب اور امارات کے وفد نے سلامتی کونسل کے اراکین ممالک کے نمائندوں کو گزشتہ ماہ کی بارہ تاریخ کو ہرمز کے گذرگاہ کے باہر الفجیرہ بندرگاہ کے سامنے چار ٹینکروں پر ہونے والے حملوں کے سلسلہ میں کی جانے والی تحقیقات کے پہلے نتائج سے باخبر کرایا ہے اور یہ کام پندرہ ممالک کے نمائندوں کے ساتھ نیویارک کے اقوام متحدہ کے ہیڈکواٹر میں اماراتی وفد کی طرف سے منعقدہ ایک اجلاس کے درمیان انجام دیا گیا ہے۔

ڈپلومیٹک افراد نے بتایا ہے کہ خلیج میں اماراتی نرویجی اور سعودی تیل کے ٹینکروں پر ہونے والے حملہ کے سلسلہ میں مشترکہ تحقیقی کاروائی کے نتائج  سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ یہ حملے پیچیدہ بارود کے ذریعہ انجام دئے گئے ہیں اور اس کے پیچھے کسی ملک کا ہاتھ ہے اور ترجیحی طور پر یہ بات سامنے آرہی ہے کہ وہ ملک ایران ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 03 شوال المکرم 1440 ہجری – 07 جون 2019ء – شمارہ نمبر [14801]