پہلا صفحہ
الفالح: اوپیک کی طرف سے پیداوار کے معاہدہ کی مدت میں اضافہ کرنے کو ہری جھنڈی
سینٹ پیٹرزبرگ: الشرق الاوسط سعودی عرب کے پٹرلیم وزیر خالد الفالح نے کل کہا کہ اوپیک جون کے بعد تیل کی پیداوار میں کمی کے معاہدہ کی مدت میں اضافہ کرنے سے متفق ہے اور تنظیم کے باہر خود مختار پیدا کرنے والے ممالک کے فیصلہ کا انتظار ہے۔ فالح نے […]

سینٹ پیٹرزبرگ: الشرق الاوسط
سعودی عرب کے پٹرلیم وزیر خالد الفالح نے کل کہا کہ اوپیک جون کے بعد تیل کی پیداوار میں کمی کے معاہدہ کی مدت میں اضافہ کرنے سے متفق ہے اور تنظیم کے باہر خود مختار پیدا کرنے والے ممالک کے فیصلہ کا انتظار ہے۔
فالح نے روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقدہ ایک اقتصادی فورم میں پرزور انداز میں کہا کہ وہ اوپیک اور اس کے ہمنواؤں کے ذریعہ موجودہ سطح پر تیل کی پیداوار کی کمی کے معاہدہ کی مدت میں اضافہ کرنے کے لئے تیار ہیں کیونکہ سعودی عرب ریاستہائے متحدہ امریکہ کے ساتھ بازار کے حصہ پر کسی بھی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتا ہے اور دوبارہ قیمت میں کمی بھی کرنا نہیں چاہتا ہے جیسا کہ پانچ سال قبل ہوا تھا۔(۔۔۔)
ہفتہ 04 شوال المکرم 1440 ہجری – 08 جون 2019ء – شمارہ نمبر [14802]