پہلا صفحہ

شامی اپوزیشن کی طرف سے ایران کے میزائل کے نقشوں کا انکشاف

اسطنبول ۔ لندن: الشرق الاوسط مخالف شامی افسران نے شام کے اندر ایرانی میزائلوں کے گوداموں کا انکشاف کیا ہے اور اشارہ کیا ہے کہ پاسداران انقلاب اسرائیلی حملوں کی وجہ سے دمشق سے اپنا ہیڈکوارٹر دار الحکومت کے شمال میں واقع جبلہ علاقہ کی طرف منتقل کرنے والا ہے۔ یہ […]

شامی اپوزیشن کی طرف سے ایران کے میزائل کے نقشوں کا انکشاف

اسطنبول ۔ لندن: الشرق الاوسط

مخالف شامی افسران نے شام کے اندر ایرانی میزائلوں کے گوداموں کا انکشاف کیا ہے اور اشارہ کیا ہے کہ پاسداران انقلاب اسرائیلی حملوں کی وجہ سے دمشق سے اپنا ہیڈکوارٹر دار الحکومت کے شمال میں واقع جبلہ علاقہ کی طرف منتقل کرنے والا ہے۔

یہ معلومات بریگیڈیئر جنرل فاتح حسون کی قیادت میں وطن کی آزادی نامی تحریک کے ذریعہ ہونے والی اسٹڈی میں حاصل ہوئی ہیں اور ان کی تعداد 150 ہے جو حکومت سے الگ ہیں اور شام میں بہت زیادہ ایسے بیلیسٹک میزائل کا اندازہ لگایا گیا ہے جن میں 110 روسی انداز کے ترقی یافتہ میزائل ہیں اور ایسے بھی میزائل ہیں جو سات سو کیلو میٹر تک پہنچ سکتے ہیں۔(۔۔۔)

اتوار 05 شوال المکرم 1440 ہجری – 09 جون 2019ء – شمارہ نمبر [14803]