پہلا صفحہ

سوڈان میں کشیدگی ختم ہونے کے اشارہ کے ساتھ آزادی اور تبدیلی کے رہنماؤں کی طرف سے دھرنہ ختم کرنے کی بات

خرطوم: احمد یونس ۔ محمد امین یاسین دار الحکومت اور دیگر مختلف شہروں میں زندگی کو معمول سے ہٹانے والی مکمل شہری نافرمانی کے تین دنوں کے بعد حکومت کرنے والی انتقالی فوجی کونسل اور تحریک کی قیادت کرنے والی آزادی وتبدیلی کے رہنماؤں نے انتقالی مرحلہ کی ترتیبات کے سلسلہ میں دوبارہ […]

سوڈان میں کشیدگی ختم ہونے کے اشارہ کے ساتھ آزادی اور تبدیلی کے رہنماؤں کی طرف سے دھرنہ ختم کرنے کی بات

خرطوم: احمد یونس ۔ محمد امین یاسین

دار الحکومت اور دیگر مختلف شہروں میں زندگی کو معمول سے ہٹانے والی مکمل شہری نافرمانی کے تین دنوں کے بعد حکومت کرنے والی انتقالی فوجی کونسل اور تحریک کی قیادت کرنے والی آزادی وتبدیلی کے رہنماؤں نے انتقالی مرحلہ کی ترتیبات کے سلسلہ میں دوبارہ مذاکرہ شروع کرنے کا معاہدہ کیا ہے جبکہ اس سے قبل تین جون کو ہونے والے دھرنہ کے میدان میں قتل عام سے پہلے یہ مذاکرات ختم ہو گئے تھے۔

ایتھوپیائی وزیر اعظم کی طرف سے سوڈان بھیجے گئے سفیر نے کل ایک پریس کانفرنس میں اس معاہدہ کا اعلان کیا ہے اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ مذاکرات کو جاری رکھنے کے لیے  فوجی کونسل نے سیاسی گرفتار افراد کو رہا کرنے اور آزادی وتبدیلی کے رہنماؤں نے دھرنہ کو ختم کرنے کی منطوری دی ہے اور بریر نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے فوجی کونسل کے صدر عبد الفتاح البرہان، کونسل کے اراکین، آزادی وتبدیلی کے رہنماؤں اور دیگر سرگرم سیاست داں افراد سے ملاقات کی ہے اور یہ سب ایتھوپیا کے وزیر اعظم احمد آبی کی طرف سے دونوں فریق کے درمیان قربت پیدا کرنے کے اقدام کو مکمل کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے اور انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ دونوں فریق نے سابقہ مذاکرات میں جن باتوں پر اتفاق کیا ہے ان سے پیچھے نہ ہٹنے پر بھی معاہدہ کیا ہے۔(۔۔۔)

بدھ 08 شوال المکرم 1440 ہجری – 12 جون 2019ء – شمارہ نمبر [14806]