پہلا صفحہ
شام کے جنوب میں اسرائیلی حملہ ایران اور روس کے لئے انتباہی پیغام
تل ابیب: الشرق الاوسط کل صبح گولان کے علاقہ میں ایک شامی فوجی اڈہ کو نشانہ بنانے والے نئے حملہ کے سلسلہ میں اسرائیل نے عادت کے مطابق خاموشی اختیار کیا ہے لیکن سرکاری سیکیورٹی ذرائع نے اس حملہ کے بارے میں معلومات فراہم کیا ہے اور کہا کہ تل الحارہ میں ہونے […]

تل ابیب: الشرق الاوسط
کل صبح گولان کے علاقہ میں ایک شامی فوجی اڈہ کو نشانہ بنانے والے نئے حملہ کے سلسلہ میں اسرائیل نے عادت کے مطابق خاموشی اختیار کیا ہے لیکن سرکاری سیکیورٹی ذرائع نے اس حملہ کے بارے میں معلومات فراہم کیا ہے اور کہا کہ تل الحارہ میں ہونے والا یہ حملہ صرف ایرانیوں اور شامیوں کے لئے ایک انتباہی پیغام نہیں ہے بلکہ روس کے لئے بھی پیغام ہے تاکہ وہ سابقہ ان وعدے کی پابندی کرے جن میں جنوبی شام سے ایران اور حزب اللہ کو دور رکھنے کی بات کی گئی ہے۔
اسرائیلی ذرائع نے کہا کہ حزب اللہ کے جنگجؤوں نے گولان میں گھسنے کی دوبارہ کوشش کی ہے اور جس اڈہ کو نشانہ بنایا گیا ہے اسے حزب اللہ اسرائیل کے خلاف انٹیلیجنس معلومات کے لئے استعمال کر رہا تھا۔(۔۔۔)
جمعرات 09 شوال المکرم 1440 ہجری – 13 جون 2019ء – شمارہ نمبر [14807]