پہلا صفحہ

حوثیوں کی طرف سے مسلسل خلاف ورزیاں اور اتحاد کی طرف پانچ ڈرون جہاز گرائے گئے

جدہ: ابراہیم القرشی کل سعودی عرب کے جنوب میں دو جگہ کے خلاف کئے جانے والے حملہ کے کامیابی میں ایران کی طرف سے مددکردہ حوثی میلیشیاؤں کی کوشش ناکام ہو چکی ہے کیونکہ سعودی عرب کی رایل ایئرفورسز اور رائل ایئر ڈیفنس فورسز نے ان پانچ ڈرون جہازوں کو مار گرایا جو […]

حوثیوں کی طرف سے مسلسل خلاف ورزیاں اور اتحاد کی طرف پانچ ڈرون جہاز گرائے گئے

جدہ: ابراہیم القرشی

کل سعودی عرب کے جنوب میں دو جگہ کے خلاف کئے جانے والے حملہ کے کامیابی میں ایران کی طرف سے مددکردہ حوثی میلیشیاؤں کی کوشش ناکام ہو چکی ہے کیونکہ سعودی عرب کی رایل ایئرفورسز اور رائل ایئر ڈیفنس فورسز نے ان پانچ ڈرون جہازوں کو مار گرایا جو بین الاقوامی ابہا ایئرپورٹ اور خمیس مشیط گورنریٹ کو نشانہ بنانے والے تھے۔

اتحاد فورسز کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی نے واضح کیا کہ دہشت گرد حوثیوں کے مجرم آلوں کی کوشش سول اداروں اور عام شہریوں کو نشانہ بنانا تھی لیکن ان کی ساری کوششیں ناکام ہو چکی ہیں کیونکہ ان جہازوں کو تلاش کرکے گرا دیا گیا ہے اور انہوں نے پرزور انداز میں یہ بھی کہا کہ ابہا ایئرپورٹ کی فضائی ایویگیشن اور فضائی دائرہ دونوں معمول کے مطابق کھلے ہوئے ہیں۔(۔۔۔)

ہفتہ 11 شوال المکرم 1440 ہجری – 15 جون 2019ء – شمارہ نمبر [14809]