پہلا صفحہ

الشرق الاوسط سے محمد ابن سلمان کی گفتگو: ہم جنگ نہیں چاہتے ہیں اور کسی بھی قسم کی دھمکی کا جواب دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے

جدہ : غسان شربل سعودی عرب کے وزیر دفاع، نائب وزیر اعظم، ولی عہد شہزادہ محمد ابن سلمان نے پرزور انداز میں کہا کہ خلیج میں تیل کے جہازوں پر حملہ تیل کی کمپنیوں اور سعودی عرب کے ابہا ایئرپورٹ کو نشانہ بنانا اس بات کی اہمیت پر توجہ مرکوز کر رہی […]

الشرق الاوسط سے محمد ابن سلمان کی گفتگو: ہم جنگ نہیں چاہتے ہیں اور کسی بھی قسم کی دھمکی کا جواب دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے

جدہ : غسان شربل

سعودی عرب کے وزیر دفاع، نائب وزیر اعظم، ولی عہد شہزادہ محمد ابن سلمان نے پرزور انداز میں کہا کہ خلیج میں تیل کے جہازوں پر حملہ تیل کی کمپنیوں اور سعودی عرب کے ابہا ایئرپورٹ کو نشانہ بنانا اس بات کی اہمیت پر توجہ مرکوز کر رہی ہے کہ ایرانی انتظامیہ کے رویہ سے حفاظت کے سلسلہ میں بین الاقوامی سماج سے ہمارا مطالبہ درست ہے۔

الشرق الاوسط کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں ولی عہد نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ سعودی عرب علاقہ میں جنگ نہیں چاہتا ہے لیکن انہوں نے پرزور انداز میں کہا کہ ہم اپنے مفادات، اپنی حکومت اور اپنی عوام کو نشانہ بنانے والی کسی بھی قسم کی دھمکی کا جواب دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے لیکن انہوں نے پرزور انداز میں یہ بھی کہا کہ مسئلہ تہران میں ہے کسی اور جگہ نہیں ہے یعنی ایران ہی علاقہ کے اندر کشیدگی میں اضافہ کر رہا ہے اور اپنے میلیشیاؤں کے ذریعہ یا براہ راست دہشت گردانہ حملے کروا رہا ہے۔(۔۔۔)

اتوار 12 شوال المکرم 1440 ہجری – 16 جون 2019ء – شمارہ نمبر [14810]