پہلا صفحہ

حمیدتی کی طرف سے تبدیلی جماعت سے ہٹ کر قبائل کا رخ

خرطوم: احمد یونس سوڈان میں انتقالی فوجی کمیٹی کے نائب صدر محمد حمدان دقلو نے کہا کہ تحریک کی قیادت کرنے والی تبدیلی اور آزادی کی جماعت کے ساتھ ان کا ملک اس موجودہ مسئلہ کو حل کرنے کے سلسلہ میں تاخیر نہیں ہر سکتا ہے اور انہوں نے قبائل کی انتظامیہ […]

حمیدتی کی طرف سے تبدیلی جماعت سے ہٹ کر قبائل کا رخ

خرطوم: احمد یونس

سوڈان میں انتقالی فوجی کمیٹی کے نائب صدر محمد حمدان دقلو نے کہا کہ تحریک کی قیادت کرنے والی تبدیلی اور آزادی کی جماعت کے ساتھ ان کا ملک اس موجودہ مسئلہ کو حل کرنے کے سلسلہ میں تاخیر نہیں ہر سکتا ہے اور انہوں نے قبائل کی انتظامیہ کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں اشارہ کیا کہ ان کی کونسل نے ایک ایسی حکومت بنانے کی طریقہ کو قبول کیا ہے جس کے ذریعہ آئندہ مدت میں حکومت کی جائے گی یہاں تک کہ انتخابات ہوں اور انہوں نے یہ بھی وعدہ کیا کہ تنظیم کی شرط کے ساتھ حکومت ان قبائل کو واپس دے دی جائے گی۔

آزادی اور تبدیلی کی جماعت سے پہلوتہی برتے ہوئے حمیدتی نے ہر صوبہ میں قبائل کے رہنماؤں کے ساتھ گفت وشنید کرنے کا وعدہ کیا ہے تاکہ ان کے ساتھ مل کر ملک کے مسئلہ کو حل کیا جائے اور ان کو اس موجودہ فتنہ کو ختم کرنے کی دعوت دی ہے اور یہ بھی کہا کہ ہم ان فتنوں اور افواہوں کو ختم کر دیں جو ملک کو امن کے راستہ پر نہیں آنے دے رہے ہیں۔(۔۔۔)

بدھ 15 شوال المکرم 1440 ہجری – 19 جون 2019ء – شمارہ نمبر [14813]