پہلا صفحہ

عون کی طرف سے لبنان کے تئیں شاہ سلمان کے اقدامات کی تعریف

بيروت: «الشرق الاوسط» لبنانی صدر مائیکل عون نے لبنان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کو سراہا ہے۔ عون نے پہلی مرتبہ لبنان کا دورہ کرنے والے سعودی شوری کونسل کے وفد سے ملاقات کے دوران لبنان اور اہل لبنان کے حق میں حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد […]

عون کی طرف سے لبنان کے تئیں شاہ سلمان کے اقدامات کی تعریف

بيروت: «الشرق الاوسط»

لبنانی صدر مائیکل عون نے لبنان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کو سراہا ہے۔

عون نے پہلی مرتبہ لبنان کا دورہ کرنے والے سعودی شوری کونسل کے وفد سے ملاقات کے دوران لبنان اور اہل لبنان کے حق میں حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی طرف سے شروع کئے گئے اقدامات کو سراہا ہے اوراسی طرح انہوں نے لبنان کی طرف سعودیوں کی سفر کی پابندیوں کو ختم کئے جانے کو سراہا ہے اور اسی وجہ سے خلیج اور سعودی عرب کے بہت سے افراد نے لبنان کا سفر کیا ہے۔

انہوں نے پرزور انداز میں یہ بھی کہا کہ عرب ممالک کے درمیان دوبارہ امن اور ہم آہنگی کی بہت اہمیت ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاسی اختلافات عرب لیگ کے بنیادی اصولوں سے الگ نہیڑ ہونے چاہئے۔(۔۔۔)

جمعرات 16 شوال المکرم 1440 ہجری – 20 جون 2019ء – شمارہ نمبر [14814]