الجبير: نیویگیشن کو یقینی بنانے کے لئے ریاض کا اپنے اتحادیوں سے مشورہ
لندن: بدر القحطاني سعودی عرب کے خارجی امور کے وزیر عادل الجبير نے کہا کہ سعودی عرب اپنے اتحادیوں سے مشورہ کررہا ہے اور علاقے کی نیویگیشن کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ایک سے زیادہ اختیارات تلاش کررہا ہے اور اس نے ایران کو خبردار بھی کیا ہے کہ اگر اس […]

لندن: بدر القحطاني
سعودی عرب کے خارجی امور کے وزیر عادل الجبير نے کہا کہ سعودی عرب اپنے اتحادیوں سے مشورہ کررہا ہے اور علاقے کی نیویگیشن کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ایک سے زیادہ اختیارات تلاش کررہا ہے اور اس نے ایران کو خبردار بھی کیا ہے کہ اگر اس نے دشمن پر مبنی اپنی پالیسیوں کو جاری رکھا تو اسے قیمت ادا کرنی ہوگی۔
الجبير نے لندن میں سعودی سفارت خانے میں منعقدہ ملاقات کے دوران کہا کہ ان کے پاس کافی دلائل ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ تیل کے ٹینکروں پر ہونے والے حالیہ حملہ کے پیچھے ایران ہی کا ہاتھ ہے اور اگر تہران نے ہرمز کے گذرگاہ کو بند کردیا تو اس کا جواب بہت ہی مضبوط دیا جائے گا اور انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ملک علاقے میں پرسکون ماحول چاہتا ہے لیکن ایران کی طرف سے ہونے والے نقصانات کی وجہ سے ہم ایسا نہیں کن پا رہے ہیں۔(۔۔۔)
جمعہ 17 شوال المکرم 1440 ہجری – 21 جون 2019ء – شمارہ نمبر [14815]