واشنگٹن کی طرف سے تہران کو آخری موقع دینے کا فیصلہ
واشنگٹن: ہبہ القدیسی – الخرج: محمد العائض – لندن: الشرق الاوسط امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کل جمعہ کو پرزور انداز میں کہا کہ انہوں نے ایرانی پاسداران انقلاب کی طرف سے خلیجی پانی کے اوپر امریکی ڈرون جہاز کو گرائے جانے کے جواب میں ایران کی فوجی جگہوں پر حملہ کرنے […]

واشنگٹن: ہبہ القدیسی – الخرج: محمد العائض – لندن: الشرق الاوسط
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کل جمعہ کو پرزور انداز میں کہا کہ انہوں نے ایرانی پاسداران انقلاب کی طرف سے خلیجی پانی کے اوپر امریکی ڈرون جہاز کو گرائے جانے کے جواب میں ایران کی فوجی جگہوں پر حملہ کرنے کے اس حکم کو روک دیا ہے جو انہوں نے جمعرات کی رات جاری کیا تھا۔
ٹرمپ نے اس حملہ کو روکنے کا جواز یہ پیش کیا ہے کہ اس حملہ میں کئی شہری ہلاک ہو جائیں گے کیونکہ ان کے جنرلوں نے ان سے بتایا ہے کہ اس کاروائی میں 150 افراد ہلاک ہو جائیں گے لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس حملہ کو روکنا گویا ایران کو آخری موقعہ دینا ہے تاکہ وہ واشنگٹن کے ساتھ اس مذاکرہ کو قبول کرے جو پیر کے روز ایرانی بحران پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں منعقد ہوگا۔(۔۔۔)
ہفتہ 18 شوال المکرم 1440 ہجری – 22 جون 2019ء – شمارہ نمبر [14816]