پہلا صفحہ

یمن میں داعش کے رہنما کو ختم کرنے کے لئے ایک قابل تعریف کاروائی

ریاض: عبد الہادی حبتور دس منٹ تک ہونے والی کاروائی میں دہشت گرد جماعت داعش کے ایک رہنماء کی گرفتاری کی وجہ سے اس جماعت کو تکلیف دہ ضرب لگی ہے۔ یمن میں قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد کے ترجمان جنرل ترکی المالکی نے انکشاف کیا کہ سعودی […]

یمن میں داعش کے رہنما کو ختم کرنے کے لئے ایک قابل تعریف کاروائی

ریاض: عبد الہادی حبتور

دس منٹ تک ہونے والی کاروائی میں دہشت گرد جماعت داعش کے ایک رہنماء کی گرفتاری کی وجہ سے اس جماعت کو تکلیف دہ ضرب لگی ہے۔

یمن میں قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد کے ترجمان جنرل ترکی المالکی نے انکشاف کیا کہ سعودی عرب اور یمن کی خاص فورسز نے یمن کے اندر ایک کامیاب کاروائی انجام دیا ہے اور اس کاروائی میں ابو اسامہ المہاجر نامی یمنی نزاد اس تنظیم کے ذمہ دار کو گرفتار کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ تنظیم کے مالی ذمہ دار کے علاوہ کئی اور اراکین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد ابن سلمان نے اپنے ٹویٹر پر کہا کہ داعش کے رہنماء کو بہت کم وقت میں گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کاروائی میں شہریوں اور فورسز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے اور اس کاروائی سے ہمارے بہادروں کے کاموں کا اندازہ ہو رہا ہے اور آئندہ بھی دین اور ملک کے دشمنوں کو صفایا کرتے رہیں گے۔(۔۔۔)

بدھ 23 شوال المکرم 1440 ہجری – 26 جون 2019ء – شمارہ نمبر [14820]