پہلا صفحہ

غریان علاقہ کے خسارہ کے بعد لیبی فوج کی طرف سے اپنے ساتھ خیانت ہونے کا اعلان

قاہرہ: خالد محمود مشیر کار خلیفہ حفتر کی قیادت میں لیبیا کی قومی فوج نے اپنے اثر ورسوخ اور اپنی فوجی اڈہ والے شہر غریال کو کھونے کے بعد کہا کہ ان بعض اہلکاروں کی طرف سے خیانت کا معاملہ ہوا ہے جنہوں نے شہر پر قبضہ کرنے کے سلسلہ میں آسانی […]

غریان علاقہ کے خسارہ کے بعد لیبی فوج کی طرف سے اپنے ساتھ خیانت ہونے کا اعلان

قاہرہ: خالد محمود

مشیر کار خلیفہ حفتر کی قیادت میں لیبیا کی قومی فوج نے اپنے اثر ورسوخ اور اپنی فوجی اڈہ والے شہر غریال کو کھونے کے بعد کہا کہ ان بعض اہلکاروں کی طرف سے خیانت کا معاملہ ہوا ہے جنہوں نے شہر پر قبضہ کرنے کے سلسلہ میں آسانی فراہم کی ہے۔

کل لیبی فوج نے اعلان کیا کہ غریال کو حاصل کرنے کے لئے اس نے دار الحکومت طرابلس کی سرحدوں کے خلاف ایک مہم شروع کر دی ہے۔

دار الحکومت کے مشرقی جنوب میں واقع ترہونہ علاقہ پر ابھی بھی قومی فوج کا اثر ورسوخ ہے اور یہی طرابلس کو آزاد کرانے کے مقصد سے کی جانے والی فوجی کاروائی کا مرکزی اڈہ ہے اور کل اس حملہ کو دو ہفتہ ہو چکا ہے۔ (۔۔۔)

جمعہ 25 شوال المکرم 1440 ہجری – 28 جون 2019ء – شمارہ نمبر [14822]