پہلا صفحہ

ٹیونسی صدر کی صحت بہت بہتر اور ان کی خلافت کے سلسلہ میں تنازعہ

ٹیونس: المنجی السعیدانی ٹیونسی صدر الباجی قاید السبسی کے سیاسی مشیر کار نے کل پرزور انداز میں کہا کہ صدر کی صحت اب اچھی ہو رہی ہے۔ 92 سالہ صدر کو سخت بے چینی ہوئی جس کی وجہ سے ان کو ہاسپٹل لے جایا گیا اور ٹیونسی صدارت نے ایک […]

ٹیونسی صدر کی صحت بہت بہتر اور ان کی خلافت کے سلسلہ میں تنازعہ

ٹیونس: المنجی السعیدانی

ٹیونسی صدر الباجی قاید السبسی کے سیاسی مشیر کار نے کل پرزور انداز میں کہا کہ صدر کی صحت اب اچھی ہو رہی ہے۔

92 سالہ صدر کو سخت بے چینی ہوئی جس کی وجہ سے ان کو ہاسپٹل لے جایا گیا اور ٹیونسی صدارت نے ایک بیان میں کہا کہ صدر جمہوریہ کی صحت اب اچھی ہے اور انہوں نے کل صبح قومی وزیر دفاع عبد الکریم زبیدی کے ساتھ فون کے ذریعہ گفتگو بھی کی ہے اور اسی سلسلہ میں صدارت جمہوریہ کی خاتون ترجمان سعیدہ قراش نے کہا کہ صدر عنقریب ہاسپٹل سے واپس آجائیں گے۔

صدر کی موجودہ صحت کی جہ سے ان کی خلافت سنبھالنے والے شخص کے سلسلہ میں سیاسی طور پر اس وقت ایک تنازع شروع ہو گیا تھا جب اعلان کیا گیا کہ وہ اپنے منصب سے الگ ہو جائیں گے اور اس منصب کے دعویدار موجودہ حکومت کے صدر یوسف الشاہد اور پارلیمنٹ کے صدر محمد الناصر ہیں۔(۔۔۔)

ہفتہ 26 شوال المکرم 1440 ہجری – 29 جون 2019ء – شمارہ نمبر [14823]