پہلا صفحہ

محمد ابن سلمان سے ٹرمپ کی گفتگو: مجھے آپ کی دوستی پر فخر ہے اور ہمارے تعلقات بہت خوب ہیں

اوساکا: ابراہیم حمیدی کل جاپان کے اوساکا شہر میں گروپ 20 کی کانفرنس چینی اور امریکی مسئلہ کے حل کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی اور اس کانفرنس میں شرکت کرنے والے ممالک نے اختتامی بیان میں اختلاف کے بجائے مل جل کر رہنے پر اپنی توجہ مرکوز کی ہے اور سب نے […]

محمد ابن سلمان سے ٹرمپ کی گفتگو: مجھے آپ کی دوستی پر فخر ہے اور ہمارے تعلقات بہت خوب ہیں

اوساکا: ابراہیم حمیدی

کل جاپان کے اوساکا شہر میں گروپ 20 کی کانفرنس چینی اور امریکی مسئلہ کے حل کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی اور اس کانفرنس میں شرکت کرنے والے ممالک نے اختتامی بیان میں اختلاف کے بجائے مل جل کر رہنے پر اپنی توجہ مرکوز کی ہے اور سب نے یہ امید ظاہر کی کہ آئندہ کانفرنس سعودی عرب کے اندر منعقد ہو۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد ابن سلمان نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے ممالک کے رہنماؤں سے کانفرنس کے بعد ملاقات کی اور ان میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمئر پوٹن ہیں اور ٹرمپ نے تو یہ کہ دیا کہ ان کو شہزادہ محمد ابن سلمان کی دوستی پر فخر ہے اور انہوں نے ان کی یہ کہ کر تعریف کی کہ سعودی عرب میں بہت ترقی ہوئی ہے اور انہوں نے دہشت گردی کے خلاف بھی بہت کوششیں کی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہت خوب ہیں۔

اسی سلسلہ میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ امریکی صدر کا ان کی استقبالی گفتگو پر شکریہ ادا کیا ہے اور یہ بھی کہا کہ ہم اپنے ملک سعودی عرب کے لئے اچھا کرنا چاہتے ہیں اور یہ بہت طویل سفر ہے اگرچہ ہم نے گذشتہ سالوں میں بہت کچھ کیا ہے اور مزید کرنے کی ابھی ضرورت ہے ۔(۔۔۔)

اتوار 27 شوال المکرم 1440 ہجری – 30 جون 2019ء – شمارہ نمبر [14824]