امريكہ

ٹرمپ کی طرف سے ایران کی پابندیوں میں غیر معمولی سختی کرنے کی دھمکی

واشنگٹن: ہبہ القدسی اور وایلی یوسف امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کل اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کی پابندیوں میں غیر معمولی سختی کرنے کا ارادہ کیا ہے اور انہوں نے یہ ارادہ اس وقت کیا جب تہران نے اعلان کیا کہ جوہری معاہدہ کے سلسلہ میں ویانا کے اندر […]

ٹرمپ کی طرف سے ایران کی پابندیوں میں غیر معمولی سختی کرنے کی دھمکی

واشنگٹن: ہبہ القدسی اور وایلی یوسف

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کل اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کی پابندیوں میں غیر معمولی سختی کرنے کا ارادہ کیا ہے اور انہوں نے یہ ارادہ اس وقت کیا جب تہران نے اعلان کیا کہ جوہری معاہدہ کے سلسلہ میں ویانا کے اندر ہونے والے معاہدہ میں جتنا یورینیم جمع کرنے کی اجازت دی گئی تھی اس سے کہیں زیادہ یورینیم جمع کر لیا گیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پر لکھا کہ ایران پوشیدہ انداز میں لمبے وقت سے یورینیم جمع کر رہا ہے اور یہ کاروائی 150 ڈالر والے اس معاہدہ کی ایک طرح سے خلاف ورزی ہے جو سابق امریکی وزیر خارجہ جون کیری اور سابق صدر باراک اوباما کی انتظامیہ نے جوہرہ معاہدہ کیا تھا اور ٹرمپ نے مزید کہا کہ عنقریب بڑے پیمانہ پر پابندیوں میں سختی کی جائے گی۔

ٹرمپ کے ان تبصروں سے قبل مشترکہ چیف آف اسٹاف کے چیئر مین جنرل جوزیف ڈانورڈ ڈانفورڈ نے بھی اعلان کیا تھا کہ امریکہ دو ہفتوں کے اندر ہرمز اور باب المندب کے راستوں میں سمندری ایویگیشن کی حمایت کرنے کے لیے ایک فوجی اتحاد تشکیل کرنا چاہتا ہے کیونکہ اس سے قبل تیل کی کمپنیون اور اس کے کنٹینرز پر حملے ہو چکے ہیں اور امریکہ نے اس کا الزام ایران پر لگایا تھا۔(۔۔۔)

جمعرات 08 ذی قعدہ 1440 ہجری – 11 جولائی 2019ء – شمارہ نمبر [14835]