طائف معاہدہ کی حمایت کرنے کے لئے لبنان کے اندر مطالبات میں اضافہ
بیروت: سناء الجاک پیچیدہ علاقائی صورتحال کے درمیان لبنان کے نقصان پہنچانے کی کوششوں اور طائف کے معاہدہ کو در پیش خطرہ سے اسے بچانے کے سلسلہ میں لبنان کے اندر مطالبات میں اضافہ ہوا ہے اور یہ مسئلہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز اور حکومت کے سابق صدر […]

بیروت: سناء الجاک
پیچیدہ علاقائی صورتحال کے درمیان لبنان کے نقصان پہنچانے کی کوششوں اور طائف کے معاہدہ کو در پیش خطرہ سے اسے بچانے کے سلسلہ میں لبنان کے اندر مطالبات میں اضافہ ہوا ہے اور یہ مسئلہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز اور حکومت کے سابق صدر فؤاد السنیورہ نجیب میقاتی اور تمام سلام کے درمیان پیر کے دن جدہ کے اندر ہونے والی ملاقات کے درمیان یہی مسئلہ گفتگو کو محور تھا۔
سابق وزیر بطرس حرب الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ طائف ایک زمانہ سے ختم ہو چکا ہے اور اب ہم اس صورتحال پر افسوس ہی کر سکتے ہیں جہاں لبنان پہنچا ہوا ہے اور بچے کھچے ملک کو زوال سے محفوظ رکھنے کی کوشش ہی کرنی ہے اور وہ مزید یہ بھی کہتے ہیں کہ طائف کے زوال کا ایک سبب ملک کے دایرہ سے باہر ایک مسلح سیاسی فریق کی بقاء ہے جو اپنی سیاسی رائے تھوپنے کے لئے اپنی غیر معمولی طاقت استعمال کرتا ہے اور اس کے مقابلہ میں ایک ایسی سیاسی طاقت ہے جس کے پاس اس فریق کے ساتھ افہام وتفہیم کے ذریعہ مسئلہ کو حل کرنے کے دائرہ سے باہر کوئی اہم کردار نہیں ہے۔(۔۔۔)
جمعرات 15 ذی قعدہ 1440 ہجری – 18 جولائی 2019ء – شمارہ نمبر [14842]