پہلا صفحہ

جزائر میں گفت وشنید کے لئے تیرہ افراد کی تجویز

جزائر: بوعلام غمراسہ جزائر میں دسیوں تنظیمات اور جمعیات کے نمائندگان کی طرف سے منعقد کردہ اجلاسوں میں ایک ایسی تجویز پیش کی گئی ہے جس میں حکومت اور تبدیلی کا مطالبہ کرنے والی تحریک کے درمیان ہونے والی گفت وشنید کے لئے تیرہ افراد کی بات کی گئی ہے۔ […]

جزائر میں گفت وشنید کے لئے تیرہ افراد کی تجویز

جزائر: بوعلام غمراسہ

جزائر میں دسیوں تنظیمات اور جمعیات کے نمائندگان کی طرف سے منعقد کردہ اجلاسوں میں ایک ایسی تجویز پیش کی گئی ہے جس میں حکومت اور تبدیلی کا مطالبہ کرنے والی تحریک کے درمیان ہونے والی گفت وشنید کے لئے تیرہ افراد کی بات کی گئی ہے۔

تحریک میں مشترکہ چند جمعیات پر مشتمل تبدیلی کے سول فورم کے صدر عبد الرحمن عرعار کل دار الحکومت کے اندر ایک صحافتی پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ تیرہ افراد پر مشتمل ایک فہرست ہے جس میں گذشتہ 22 فروری سے جاری مسلسل تحریک کے اکثر وبیشتر افراد شامل ہیں اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ افراد اس گفت وشنید اور ثالثی کی قیادت کر سکتے ہیں جس کی دعوت دس دنوں سے عبوری صدر عبد القادر ابن صالح نے دی ہے اور اس سے قبل فوج کے کمانڈر جنرل احمد قاید صالح نے بھی اس کی دعوت دی تھی۔(۔۔۔)

جمعرات 15 ذی قعدہ 1440 ہجری – 18 جولائی 2019ء – شمارہ نمبر [14842]