پہلا صفحہ

بحرین کی طرف سے خلیج نیوی گیشن سیکورٹی اجلاس کی میزبانی

واشنگٹن: ہبہ القدسي – نيويارك: علي بردى ایران سے متعلق امریکی سفیر برائن ہاک نے کل اعلان کیا ہے کہ بحرین اگلے موسم خزاں میں خلیج کی بحری امن وسلامتی کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کرنے کے لئے بین الاقوامی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ اسی سلسلہ میں بحرین […]

بحرین کی طرف سے خلیج نیوی گیشن سیکورٹی اجلاس کی میزبانی

واشنگٹن: ہبہ القدسي – نيويارك: علي بردى

ایران سے متعلق امریکی سفیر برائن ہاک نے کل اعلان کیا ہے کہ بحرین اگلے موسم خزاں میں خلیج کی بحری امن وسلامتی کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کرنے کے لئے بین الاقوامی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

اسی سلسلہ میں بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد آل خلیفہ نے کہا ہے کہ آئندہ اجلاس کا مقصد خلیج کے پانی میں ایرانی چیلنجوں اور اشتعال انگیزیوں کا مقابلہ کرنے کی کیفیت کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کرنا ہے۔

بحرین کے وزیر خارجہ نے جس سیمینار میں شرکت کی ہے اس میں خطاب کرتے ہوئے ہاک نے کہا کہ خلیج میں بحری امن وسلامتی کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کرنے سے متعلق ممکنہ اجلاس اگلے موسم خزاں میں منعقد ہوگا اور اس کا انعقاد فروری میں وارسو کے اجلاس کے بعد ہوگا۔

جمعرات 15 ذی قعدہ 1440 ہجری – 18 جولائی 2019ء – شمارہ نمبر [14842]