ایران

ایران کی قزاقیت کا جواب دینے کے لیے یورپی طاقت متحد

واشنگٹن: ہبہ القدسی ۔ بغداد: حمزہ مصطفی ۔ لندن/تہران: الشرق الاوسط برطانیہ ایران کی دھمکیوں کا جواب دینے کے لئے ایک متحد یورپی طاقت کی تشکیل دینے کا ارادہ کر رہا ہے اور اس اقدام اس وقت کرنے کا ارادہ کیا گیا جب تہران نے ہرمز گذرگاہ میں اس کشتی کو گرفتار […]

ایران کی قزاقیت کا جواب دینے کے لیے یورپی طاقت متحد

واشنگٹن: ہبہ القدسی ۔ بغداد: حمزہ مصطفی ۔ لندن/تہران: الشرق الاوسط

برطانیہ ایران کی دھمکیوں کا جواب دینے کے لئے ایک متحد یورپی طاقت کی تشکیل دینے کا ارادہ کر رہا ہے اور اس اقدام اس وقت کرنے کا ارادہ کیا گیا جب تہران نے ہرمز گذرگاہ میں اس کشتی کو گرفتار کر لیا جس پر برطانیہ کا پرچم تھا۔

بین الاقوامی قانون کے مطابق کشتی کو روکنے کا جواب دینے کے سلسلہ میں گفت وشنید کرنے کے لئے خاص ہنگامی وزارتی اجلاس کے بعد پارلیمنٹ کے سامنے برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ نے کہا کہ ایران کو کشتی کا راستہ روکنے کا حق نہیں ہے چہ جائے کہ اس کو غائب ہی کر دیا جائے تب تو یہ بین الاقوامی قذاقیت ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ اس اہم علاقہ میں کشتیوں عملے اور لوڈز کو پر امن طور پر گذرنے کے لئے یورپ کی قیادت میں ایک بحری سیکیورٹی طاقت کی تشکیل دینے کی کوشش عنقریب کریں گے۔

ہنٹ نے یہ بھی کہا کہ اگر ایران نے اس صورتحال کو جاری رکھا تو اس کی قیمت اسے ادا کرنی ہوگی اور اس کے جواب میں اس کے پورے ساحل پر سب سے بڑی مغربی فوجی وجود کو یقینی بنا دیا جائے گا۔(۔۔۔)

منگل 20 ذی قعدہ 1440 ہجری – 23 جولائی 2019ء – شمارہ نمبر [14847]