مشرقی بیت المقدس میں اسرائیل کی طرف سے ہونے والے انہدام کی کاروائی کی وسیع پیمانہ پر بین الاقوامی مذمت
رام اللہ: کفاح زبون کل بیت المقدس شہر کے جنوب میں واقع صور باہر کے علاقہ میں واد الحمص کے اندر اسرائیلی فوج کی طرف سے گھروں کو منہدم کرنے کی کاروائیوں کے خلاف وسیع پیمانہ پر بین الاقوامی مذمت ہوئی ہے۔ اسرائیل نے انہدام کی کاروائی کو سیکیورٹی […]

رام اللہ: کفاح زبون
کل بیت المقدس شہر کے جنوب میں واقع صور باہر کے علاقہ میں واد الحمص کے اندر اسرائیلی فوج کی طرف سے گھروں کو منہدم کرنے کی کاروائیوں کے خلاف وسیع پیمانہ پر بین الاقوامی مذمت ہوئی ہے۔
اسرائیل نے انہدام کی کاروائی کو سیکیورٹی اسباب کی وجہ سے انجام دیا ہے اور اس کا یہ کہنا ہے کہ یہ عمارتیں مغربی کنارہ کے ارد گرد بنائے گئے آر کے قریب قائم ہیں لیکن یورپ یونین کی خارجی سیاسی امور کی خاتون ذمہ دار کی خاتون ترجمان مایا کوچینیٹچ نے کہا کہ جبرا گھروں کو خالی کرا کے انہیں توڑنا بین الاقوامی قانون کے مطابق غیر قانونی ہے۔
اسی طرح اقوام متحدہ نے بھی اسرائیل کی اس کاروائی کی مذمت کیا ہے اور یہ بھی کہا کہ یہ کاروائی جبرا گھر بدر کرنے کی کاروائیوں میں سے ایک ہے۔(۔۔۔)
منگل 20 ذی قعدہ 1440 ہجری – 23 جولائی 2019ء – شمارہ نمبر [14847]