ایران

تہران کی طرف سے راستہ کی امن وسلامتی کے لئے بین الاقوامی نقل وحرکت کو چیلنج

لندن: عادل السالمی ۔ نیوم (سعودی عرب): الشرق الاوسط ایک طرف ایران نے خلیجی پانی کے راستوں کی امن وسلامتی کے لئے کی جانے والی بین الاقوامی نقل وحرکت کو چیلنج کیا ہے تو دوسری طرف سعودی عرب کی وزارتی کمیٹی نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز کی صدارت […]

تہران کی طرف سے راستہ کی امن وسلامتی کے لئے بین الاقوامی نقل وحرکت کو چیلنج

لندن: عادل السالمی ۔ نیوم  (سعودی عرب): الشرق الاوسط

ایک طرف ایران نے خلیجی پانی کے راستوں کی امن وسلامتی کے لئے کی جانے والی بین الاقوامی نقل وحرکت کو چیلنج کیا ہے تو دوسری طرف سعودی عرب کی وزارتی کمیٹی نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز کی صدارت میں علاقہ کی بحری ایویگیشن کی آزادی کی اہمیت پر زور دیا ہے اور بین الاقوامی سماج کو ہر کوشش کا جواب دینے کی دعوت بھی دی ہے۔

کل ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ان کا ملک مقابلہ کرنے کی کوشش نہیں کر رہا ہے لیکن خلیج کے اوپر ہمارے پاس ایک ہزار پانچ سو لمبائی میں ساحل موجود ہے اور یہ ہمارا پانی ہے اور ہم اس کی حمایت کریں گے۔ ان کا یہ جواب اس وقت آیا جب برطانیہ نے علاقہ کے اندر ایویگیشن کی امن وسلامتی کی حفاظت کرنے کے لئے یورپی طاقت کو تشکیل دینے کے اپنے عزم وارادہ کا اظہار کیا اور برطانیہ نے یہ فیصلہ گذشتہ جمعہ کے دن تہران کی طرف سے اس تیل کے ٹینکر کو روکے جانے کے بعد کیا ہے جس پر برطانیہ کا پرچم تھا۔

کل نائب ایرانی صدر اسحاق جہانگیری نے اپنے ملک کی طرف سے ایک برطانوی ٹینکر کو روکے جانے کے سلسلہ میں کہا کہ اہل برطانیہ نے طاقت کی زبان میں گفتگو کرنے کا ارادہ کیا لیکن ان کو یہ بھی معلوم ہے کہ ہمارے پاس بھی طاقت کی زبان ہے۔(۔۔۔)

بدھ 21 ذی قعدہ 1440 ہجری – 24 جولائی 2019ء – شمارہ نمبر [14848]