بدعنوانی کے الزام میں گیارہ عراقی وزیر کی گرفتاری کا حکم
بغداد: حمزہ مصطفی کل عراقی وزیر اعظم عادل عبد المہدی نے اعلان کیا ہے کہ بدعنوانی کے مسائل میں ملوث گیارہ وزیر اور ان کے مقام کے دیگر افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ انسداد بدعنوانی کمیٹی […]

بغداد: حمزہ مصطفی
کل عراقی وزیر اعظم عادل عبد المہدی نے اعلان کیا ہے کہ بدعنوانی کے مسائل میں ملوث گیارہ وزیر اور ان کے مقام کے دیگر افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ انسداد بدعنوانی کمیٹی نے ملوث افراد کو گرفتار کرنے اور بدعنوانی کا انسداد کرنے کی پوری کاروائی کر لی ہے۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ بدعنوانی کے ثبوت کے بعد ہم ملوث افراد کے ناموں کا بھی اعلان کریں گے اور ہم نے امریکی وزارت خزانہ کی فائل کو غور وفکر کرنے کے لئے دو قانونی مشیر کار کے حوالہ کر دیا ہے۔
باخبر ذریعہ سے الشرق الاوسط کو معلوم ہوا ہے کہ گرفتاری کا حکم موجودہ حکومت کے وزراء کے لئے نہیں ہے بلکہ ان سابق وزراء کے لئے ہے جو عراق سے باہر رہ رہے ہیں لیکن ابھی ان کے مسائل مکمل نہیں ہوئے ہیں۔(۔۔۔)
بدھ 21 ذی قعدہ 1440 ہجری – 24 جولائی 2019ء – شمارہ نمبر [14848]