سوڈانی امن وسلامتی کے معاہدہ کے سلسلہ میں مسلح تحریکات کے دستخط کا انتظار
خرطوم: احمد یونس اور محمد امین یاسین کل اہل سوڈان کی نگاہ ایتھوپیا کی دار الحکومت ادیس بابا میں آزادی وتبدیلی کے رہنماؤں اور انقلابی فرنٹ یعنی سوڈانی مسلح تحریکوں کے نمائندگان کے درمیان ہونے والے اجلاس میں اس دستاویز پر ہونے والی دستخط پر مرکوز ہے جس میں امن وسلامتی قائم […]

خرطوم: احمد یونس اور محمد امین یاسین
کل اہل سوڈان کی نگاہ ایتھوپیا کی دار الحکومت ادیس بابا میں آزادی وتبدیلی کے رہنماؤں اور انقلابی فرنٹ یعنی سوڈانی مسلح تحریکوں کے نمائندگان کے درمیان ہونے والے اجلاس میں اس دستاویز پر ہونے والی دستخط پر مرکوز ہے جس میں امن وسلامتی قائم کرنے اور انتقالی مرحلہ کی تفاصیل کو متعین کرنے کی بات کی گئی ہے اور معاہدہ کی وجہ سے وزراء اور حکومت کی اس کمیٹی کا مسئلہ ختم ہو جائے گا جس کی تشکیل ابھی ہونی ہے۔
دستاویز میں لکھا گیا ہے کہ دونوں کمیٹی میں آزادی وتبدیلی کے ضمن میں اقالیم کی نمائیندگی ضروری ہے اور اس کے علاوہ آزادی کے رہنماؤں کے ڈھانچہ کو اس کی ایک صدارتی کمیٹی کے ذریعہ دوبارہ قائم کرنا بھی ضروری ہے اور یہ کمیٹی ہی تین سال تک متعینہ انتقالی مرحلہ کی نگرانی کرے گی۔
انقلابی فرنٹ کے ترجمان محمد زکریا نے الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو کرتے ہؤیے کہا کہ گذشتہ ہفتہ سے ادیس بابا میں جاری مشاورات مناصب کو تقسیم کرنے اور مسئلہ کو حل کرنے سے متعلق ہیں بلکہ ہم نے مکمل طور پر جنگ کو روکنے اور امن وسلامتی کی فایل کے سلسلہ میں پورے کاغذات کا مطالعہ کیا ہے اور ڈیموکریٹک سول انتقالی کو پورا کرنے کے لئے دستوری دستاویز اور سیاسی اعلان میں اسے شامل کیا جائے گا۔(۔۔۔)
بدھ 21 ذی قعدہ 1440 ہجری – 24 جولائی 2019ء – شمارہ نمبر [14848]