گرینبلاٹ: مطلوبہ مراعات پر مشتمل امن وسلامتی کے منصوبہ کو پیش کریں گے
نیویارک: علی بردی مشرق وسطی کی طرف بھیجے گئے امریکی سفیر جیسون گرینبلاٹ نے کل بین الاقوامی سیکیورٹی کمیٹی کے سامنے کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اسرائیل اور اہل فلسطین کے درمیان امن وسلامتی کے منصوبہ کو ظاہر کرنے کے سلسلہ میں عنقریب ایک فیصلہ کریں گے اور انہوں نے اس […]

نیویارک: علی بردی
مشرق وسطی کی طرف بھیجے گئے امریکی سفیر جیسون گرینبلاٹ نے کل بین الاقوامی سیکیورٹی کمیٹی کے سامنے کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اسرائیل اور اہل فلسطین کے درمیان امن وسلامتی کے منصوبہ کو ظاہر کرنے کے سلسلہ میں عنقریب ایک فیصلہ کریں گے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ یہ منصوبہ پیچیدہ نہیں ہے اور ان کا ملک مکمل تفصیلات پیش کرے گا تاکہ لوگوں مطلوبہ مراعات کا علم ہو جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کشمکش کا حل اس مسئلہ کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کی طرف سے ہونے والے سینکڑوں فیصلوں کی طرف بار بار رجوع کرکے ہر گر نہیں ہو سکتا ہے اور اس کوشش میں 242 کے اس فیصلہ کو ہلکا سمجھا گیا ہے جس پر گذشتہ نصف صدی میں خوب گفتگو ہوئی ہے لیکن ابھی تک مکمل طور پر امن وسلامتی قائم نہیں ہوئی ہے۔(۔۔۔)
بدھ 21 ذی قعدہ 1440 ہجری – 24 جولائی 2019ء – شمارہ نمبر [14848]