سوڈان میں اسلام پسند اور فوج کی طرف سے ہونے والی انقلابی کوشش ناکام
خرطوم: احمد یونس کل خرطوم میں اس انقلابی کوشش کے ناکام ہونے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں کئی جنرل افراد شامل تھے اور ان میں سرفہرست چیف اسٹاف، سابقہ انتظامیہ سے منسلک شہری اور اسلامی تحریک کے رہنماء تھے۔ فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے […]

خرطوم: احمد یونس
کل خرطوم میں اس انقلابی کوشش کے ناکام ہونے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں کئی جنرل افراد شامل تھے اور ان میں سرفہرست چیف اسٹاف، سابقہ انتظامیہ سے منسلک شہری اور اسلامی تحریک کے رہنماء تھے۔
فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے اس انقلابی کوشش کو ناکام کر دیا ہے جس میں چیف اسٹاف شریک تھے اور ان کے ساتھ میجر جنرل ہاشم عبد المطلب، فوج کے آفیسرس، سیکیورٹی اور انٹیلیجنس ادارہ، اسلامی تحریک کے رہنماء اور نیشنل کانگریس پارٹی جیسے افراد اور ادارے تھے اور ان سب افراد کو عدالت میں پیش کرنے سے پہلے ان کے ساتھ تحقیقات ہوئی ہیں۔
بیان میں اس بات کی بھی تاکید کی گئی ہے کہ اس ناکام کوشش کا مقصد انقلاب کو ختم کرکے دوبارہ معزول نیشنل کانگریس پارٹی کی حکومت کو لانا تھا اور سول حکومت کے قیام کے راستہ کو بند کر دینا تھا۔(۔۔۔)
جمعرات 22 ذی قعدہ 1440 ہجری – 25 جولائی 2019ء – شمارہ نمبر [14849]