پہلا صفحہ

مقدیشو کے اندر ہونے والے خودکش حملہ میں اقوام متحدہ کے سفیر بال بال بچے

مقدیشو: الشرق الاوسط میونسیپلٹی کی عمارت کے اندر کل بدھ کے دن ہونے والے خودکش حملہ میں چھ افراد ہلاک اور دیگر چھ افراد زخمی ہوئے ہیں اور ان میں میونسیپلٹی مقدیشو کے صدر بھی ہیں اور اس حملہ کی ذمہ داری انتہاپسند شباب تحریک نے لی ہے اور یہ بھی واضح […]

مقدیشو کے اندر ہونے والے خودکش حملہ میں اقوام متحدہ کے سفیر بال بال بچے

مقدیشو: الشرق الاوسط

میونسیپلٹی کی عمارت کے اندر کل بدھ کے دن ہونے والے خودکش حملہ میں چھ افراد ہلاک اور دیگر چھ افراد زخمی ہوئے ہیں اور ان میں میونسیپلٹی مقدیشو کے صدر بھی ہیں اور اس حملہ کی ذمہ داری انتہاپسند شباب تحریک نے لی ہے اور یہ بھی واضح کیا کہ ان کا مقصد صومال کی طرف بھیجے گئے اقوام متحدہ کے سفیر جیمس سوان کو قتل کرنا تھا جو اس عمارت میں تھے لیکن وہ وہاں سے دھماکہ سے قبل ہی چلے گئے تھے۔

صومالی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے اور زخمی ہونے والے زیادہ تر اس میونسیپلٹی میں کام کرنے والے تھے اور حکومت نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ زخمی ہونے والوں میں میونسیپلٹی کے صدر عبد الرحمن عمر عثمان بھی ہیں۔

حملہ کے بعد اقوام متحدہ کے سفیر نے کہا کہ مجھے اس گھٹیا حملہ پر افسوس ہے جس نے انسانی زندگی کی حرمت کو ہی پامال نہیں کیا ہے بلکہ ان اہل صومال کو بھی نشانہ بنایا ہے جو مقدیشو کے علاقہ میں اپنی شہریوں کی زندگی کو اچھا بنانے کے سلسلہ میں کام کر رہے تھے۔(۔۔۔)

جمعرات 22 ذی قعدہ 1440 ہجری – 25 جولائی 2019ء – شمارہ نمبر [14849]