جزائر میں مداخلت اور انارکشی کے ڈر سے انتقالی مرحلہ سے انکار
جزائر: بوعلام غمراسہ جزائر میں انتقالی صدارت نے خارجی مداخلت اور انارکشی کی ڈر سے انتقالی مرحلہ کے اختیار کو مسترد کر دیا ہے اور صدارت کے جنرل سیکریٹری نور الدین عیادی نے کل سرکاری نیوز ایجنسی اور تین علاقائی اخبار کی طرف سے نشر کردہ اپنے بیان میں کہا کہ انتقالی […]

جزائر: بوعلام غمراسہ
جزائر میں انتقالی صدارت نے خارجی مداخلت اور انارکشی کی ڈر سے انتقالی مرحلہ کے اختیار کو مسترد کر دیا ہے اور صدارت کے جنرل سیکریٹری نور الدین عیادی نے کل سرکاری نیوز ایجنسی اور تین علاقائی اخبار کی طرف سے نشر کردہ اپنے بیان میں کہا کہ انتقالی مرحلہ کے اختیار کا مطلب یہ ہوگا کہ ملک کے اندر موجود دستوری ادارے کے کام کو منجمد کر دیا جائے اور اس فیصلہ کی وجہ سے ملک متردد طاقتوں کے نشانہ پر ہو جائے گا اور پھر انارکشی، مہم جوئیوں اور ہر طرح کی مداخلت کا دروازہ کھل جائے گا اور اس میں ملک کی سیکیورٹی کو خصرہ ہے اور مختلف قسم کی دھمکیوں کا بھی خطرہ ہے۔
عیادی نے ان دیگر مسائل پر بھی روشنی ڈالی جن سے آج عام لوگ گھرے ہوئے ہیں اور ان میں سرفہرست بہت جلد صدارتی انتخابات کا کرانا ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ چار جولائی کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے نہ ہونے کا مقصد اسی کوشش کو صحیح کرنے کے لئے ایک موقعہ کی فراہمی تھی اور ایک قومی گفت وشنید کا راستہ کھولنا تھا اور اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ آئندہ انتخاب بہت اچھے انداز میں ہوگا۔(۔۔۔)
جمعرات 22 ذی قعدہ 1440 ہجری – 25 جولائی 2019ء – شمارہ نمبر [14849]