شام میں پرامن علاقہ کے سلسلہ میں امریکہ اور ترکی کے مذاکرات ناکام
انقرہ: سعید عبد الرازق واشنگٹن: ایلی یوسف انقرہ نے انکشاف کیا ہے کہ شام کے مشرقی شمال میں تجویز کردہ پرامن علاقہ کی تفاصیل کے سلسلہ میں ہونے والے معاہدہ سے متعلق تین دنوں تک شام کی طرف بھیجے گئے امریکی سفیر جیمس جیفری کی طرف سے ہونے والے مذاکرات میں کوئی […]

انقرہ: سعید عبد الرازق واشنگٹن: ایلی یوسف
انقرہ نے انکشاف کیا ہے کہ شام کے مشرقی شمال میں تجویز کردہ پرامن علاقہ کی تفاصیل کے سلسلہ میں ہونے والے معاہدہ سے متعلق تین دنوں تک شام کی طرف بھیجے گئے امریکی سفیر جیمس جیفری کی طرف سے ہونے والے مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ ترکی وزیر خارجہ مولود جاویش اوگلو نے کہا کہ پرامن علاقہ سے متعلق امریکہ کی نئی تجاویز سے ترکی راضی نہیں ہے اور انہوں نے امریکی فریق پر ٹال مٹول کرنے کا الزام لگایا ہے۔
ایک طرف امریکی وزارت خارجہ کے ذرائع نے جیفری کی طرف سے ہونے والے ترکی کے دورہ کے سلسلہ میں کچھ نہیں کہا ہے تو دوسری طرف وزارت کے ترجمان مائکل لاولی نے کہا کہ واشنگٹن نے بارہا کہا ہے کہ شام کے مشرقی شمال میں قانونی سیکیورٹی کی تشویش کو حل ختم کرنے کے لئے ترکی حکومت کے ساتھ گفت وشنید جاری ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ خاص طور پر منبج شہر کے مسئلہ سے متعلق ہم نے مشترکہ کوششیں کی ہیں اور اس مسئلہ میں مشترکہ تعاون کے لئے لائحہ عمل کے سلسلہ میں ہم پیش رفت کرتے رہیں گے۔(۔۔۔)
جمعرات 22 ذی قعدہ 1440 ہجری – 25 جولائی 2019ء – شمارہ نمبر [14849]