ٹیونس کے آخری موسس کو الوداع اور اتحاد پر زور
ٹیونس: کمال ابن یونس کل ٹیونس نے صدر محمد الباجی قاید السبسی کی وفاة پر ایک ہفتہ ماتم کا اعلان کیا ہے جبکہ مختلف فریقوں کی طرف سے قومی اتحاد کو برقرار رکھنے کے مطالبات آرہے ہیں۔ بانوے سالہ مرحوم نے سات دہائیوں کے دوران ٹیونس کی تاریخ میں […]

ٹیونس: کمال ابن یونس
کل ٹیونس نے صدر محمد الباجی قاید السبسی کی وفاة پر ایک ہفتہ ماتم کا اعلان کیا ہے جبکہ مختلف فریقوں کی طرف سے قومی اتحاد کو برقرار رکھنے کے مطالبات آرہے ہیں۔
بانوے سالہ مرحوم نے سات دہائیوں کے دوران ٹیونس کی تاریخ میں مؤثر کردار ادا کیا ہے اور مرحوم کا شمار اس ملک کے ان بانیوں میں ہیں جو مرحوم بورقیبہ کے ساتھ رہے ہیں۔
آئندہ موسم خزاں میں ہونے والے صدارتی انتخابات کا وقت کو اس پہلے کئے جانے کا فیصلہ ہوا ہے جبکہ مرحوم صدر کے جنازہ کی ترتیب کل ہفتہ کے دن ہوگی اور دستور کے مطابق پارلیمنٹ کے صدر محمد الناصر حلف لے کر ملک کے وقتی صدر بن گئے ہیں اور کل اس فوجی ہاسپٹل میں صدر کی وفات کا اعلان ہو جہاں وہ پرسو ایمرجنسی طور پر بھرتی کرائے گئے تھے اور دو ماہ کے دوران یہ واقعہ تیسری مرتبہ ہوا ہے اور قرطاج کے صدارتی محل میں تعزیت کی تقریبیں شروع ہو چکی ہیں۔(۔۔۔)
جمعہ 23 ذی قعدہ 1440 ہجری – 26 جولائی 2019ء – شمارہ نمبر [14850]