امريكہ

ٹرمپ ہرمز میں امریکہ اور اپنے ہمنواؤں کے مفادات کی حمایت کے پابند

واشنگٹن: ہبہ القدسي – لندن: «الشرق الاوسط» امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہرمز کے گذرگاہ میں امریکہ اور اپنے ہمنواؤں کے مفادات کی حمایت کے پابند ہیں جبکہ خلیج میں ایویگیشن کی حمایت کے سلسلہ میں یورپی نقل وحرکت کا دائرہ وسیع ہو چکا ہے۔ […]

ٹرمپ ہرمز میں امریکہ اور اپنے ہمنواؤں کے مفادات کی حمایت کے پابند

واشنگٹن: ہبہ القدسي – لندن: «الشرق الاوسط»

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہرمز کے گذرگاہ میں امریکہ اور اپنے ہمنواؤں کے مفادات کی حمایت کے پابند ہیں جبکہ خلیج میں ایویگیشن کی حمایت کے سلسلہ میں یورپی نقل وحرکت کا دائرہ وسیع ہو چکا ہے۔

کل وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایران میں روکے گئے برطانوی تیل ٹینکر کے بحران کو حل کرنے کے لئے نئے برطانوی وزير اعظم پوریس جانسون اور برطانیہ دونوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں اور اس بیان میں اس بات کی بھی تاکید کی گئی ہے کہ صدر ٹرمپ ہرمز گذرگاہ میں ایران کی دھمکیوں کے خلاف واشنگٹن اور اپنے ہمنواؤں کے مفادات کی حمایت کے پابند ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی طرف سے بیان اس وقت آیا جب برطانوی تیل کے ٹینکر کو روکے جانے اور ایرانی اشتعال انگیزیوں کی وجہ سے کشیدگیوں میں اضافہ ہو گیا اور اس کے علاوہ یہ خبریں بھی مل رہی ہیں کہ جن کی تاکید امریکی وزارت دفاع کے ذمہ داروں نے کی ہے کہ ایران نے شہاب3 انداز کا متوسط درجہ کی مسافت طے کرنے والے بیلسٹک میزائل کو جانچا ہے جبکہ یہ خلیج میں یورپی اور امریکی نقل وحرکت کے لئے ایک چیلاج کے مانند ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 24 ذی قعدہ 1440 ہجری – 27 جولائی 2019ء – شمارہ نمبر [14851]