الشرق الاوسط سے غینیا کے صدر کی گفتگو: ایرانی دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ضروری ہے
كوناكري: الشيخ محمد غینیا کے صدر الفا کوندی نے خلیج کے علاقہ میں ایرانی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور اس دہشت گردی کے سامنے کھڑے سعودی عرب کی مدد اور اس کا تعاون کرنے کی دعوت دی ہے۔ صدر الفا کوندی نے الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو کرتے […]

كوناكري: الشيخ محمد
غینیا کے صدر الفا کوندی نے خلیج کے علاقہ میں ایرانی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور اس دہشت گردی کے سامنے کھڑے سعودی عرب کی مدد اور اس کا تعاون کرنے کی دعوت دی ہے۔
صدر الفا کوندی نے الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچانا دین اسلام، مکہ مکرما اور مدینہ منورہ کے خلاف ذیادتی کرنے کے برابر ہے اور یہی وہ جگہیں ہیں جہاں سے مسلمانوں کے دل وابستا ہیں۔
انہوں نے مزي کہا کہ جس دہشت گردی نے آج سعودی عرب اور خلیج کے علاقہ کو نشانہ بنایا ہے وہی دہشت گردی ساری دنیا کو دھمکی دے گا اور یہ ایک عالمی منظر نامہ اور بڑا خطرہ ہے جس کا مقابلہ بڑی سنجیدگی اور عزم وارادہ سے کرنے کی ضرورت ہے اور آج اس دہشت گردی کے مقابلہ میں ہمیں سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہونے اور اس کے ساتھ رہنے کی ضرورت ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 24 ذی قعدہ 1440 ہجری – 27 جولائی 2019ء – شمارہ نمبر [14851]