قیاسی گرمی کی وجہ سے پورا یورپ پریشان
لندن: الشرق الاوسط کل یورپ کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی تھی اور بعض ممالک میں تو درجہ حرارت چالیس سے پار ہو چکی تھی اور اس بر اعظم کے کئی ملکوں میں اس گرمی نے حکومتوں کو پریشان کر دیا تھا اور انہوں نے اس کی وجہ سے کچھ احتیاطی تدابیر […]

لندن: الشرق الاوسط
کل یورپ کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی تھی اور بعض ممالک میں تو درجہ حرارت چالیس سے پار ہو چکی تھی اور اس بر اعظم کے کئی ملکوں میں اس گرمی نے حکومتوں کو پریشان کر دیا تھا اور انہوں نے اس کی وجہ سے کچھ احتیاطی تدابیر بھی اختیار کئے جبکہ عام صحت پر اس کا برا اثر ہو سکتا ہے اور ان مسافرین پر بھی ہو سکتا ہے جن کی گرمی کی چھٹی کے منصوبے بھی اثرانداز ہوئے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلجیکا اور ہالینڈا میں قیاسی گرمی کچھ کم ہوئی ہے اور پیرس میں 42 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کی گئی ہے اور کئی یورپین ممالک میں ریلوے ٹریک کو نقصان نہ پہنچنے کے مقصد سے ٹرین کے سفر کو روک دیا گیا ہے اور فرانسیسی کمپنی نے اپنے مسافرین کو اپنا سفر ملتوی کرنے پر آمادہ کیا ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 23 ذی قعدہ 1440 ہجری – 26 جولائی 2019ء – شمارہ نمبر [14850]