جزائر میں حکومت کے ثالثیوں کے درمیان اختلاف
جزائر: بوعلام غمراسہ جزائر میں تحریک اور حکومتی فریق کے درمیان گفت وشنید کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے منتخب کئے جانے والے چھ ثالثی افراد کے خلاف ہونے والے حملوں کی وجہ سے ان میں سے ایک نے اختلاف کر کیا ہے اور وہ عبد الوہاب ابن جلول ہیں۔ […]

جزائر: بوعلام غمراسہ
جزائر میں تحریک اور حکومتی فریق کے درمیان گفت وشنید کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے منتخب کئے جانے والے چھ ثالثی افراد کے خلاف ہونے والے حملوں کی وجہ سے ان میں سے ایک نے اختلاف کر کیا ہے اور وہ عبد الوہاب ابن جلول ہیں۔
ابن جلول سے یہ بات نقل کی گئی ہے کہ ان کو تعلیمی اداروں میں اپنے دوست واحباب اور رشتہ داروں کی طرف سے بہت زیادہ دباؤ کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ان افراد نے تحریک کو ختم کرنے والے حکومت کے منصوبہ میں شامل ہونے کی وجہ سے ان کو لعن وطعن کیا ہے۔ یاد رہے کہ ابن جلول قومی تعمیر کی اس اسلامی تحریک کے ایک رہنماء ہیں جو گفت وشنید سے متعلق عبوری صدر عبد القادر ابن صالح کی کوشش کی مدد کرتی ہے اور پارلیمنٹ کے افراد سے اس بات کا علم ہوا ہے کہ پارلیمنٹ کے نئے صدر سلیمنا شنین کی طرف سے شخصیات کی ٹیم کی رکنیت کے لئے ان کا نام پیش کیا گیا ہے۔(۔۔۔)
کل تحریک کے سرگرم افراد نے اقتصاد کے ماہر اسماعیل لالماس کی ایک ویڈیو نشر کیا ہے اور موصوف بھی ٹیم کے ایک رکن ہیں اور اس ویڈیو میں ان کو دیکھا گیا ہے کہ وہ دار الحکومت کے عوامی مظاہرہ کے میدان میں دوڑ رہے ہیں جبکہ ابن صالح کے ساتھ ملنے کی وجہ سے ان سے ناراض مظاہرہ کرنے والے ان کا پیچھا کر رہے ہیں۔(۔۔۔)
اتوار 25 ذی قعدہ 1440 ہجری – 28 جولائی 2019ء – شمارہ نمبر [14852]