پہلا صفحہ

السبسی کے الوداع کے بعد آنکھیں اشکبار اور دل غمزدہ

ٹیونس: الشرق الاوسط کل ٹیونس نے اپنے اس مرحوم صدر الباجی قاید السبسی کو الوداع کر دیا جن کی وفات 92 سال کی عمر میں جمعرات کے دن ہوئی تھی اور اس موقعہ پر سب کی آنکھیں اشکبار اور دل غمزدہ تھے۔ یادگار کی تقریب کے ختم ہونے کے بعد […]

السبسی کے الوداع کے بعد آنکھیں اشکبار اور دل غمزدہ

ٹیونس: الشرق الاوسط

کل ٹیونس نے اپنے اس مرحوم صدر الباجی قاید السبسی کو الوداع کر دیا جن کی وفات 92 سال کی عمر میں جمعرات کے دن ہوئی تھی اور اس موقعہ پر سب کی آنکھیں اشکبار اور دل غمزدہ تھے۔

یادگار کی تقریب کے ختم ہونے کے بعد السبسی کے جنازہ کا قافلہ قرطاج کے صدارتی محل سے دار الحکومت میں واقع الزلاج قبرستان کی طرف متوجہ ہوا اور مرحوم کے جنازہ کو قومی پرچم کے ساتھ ایک فوجی گاڑی پر لے جایا گیا اور ان کے ساتھ گارڈ آف آنر کا ایک قافلہ گھوڑوں پر سوار موجود تھا۔

مرحوم صدر کو الوداع کہنے کے لئے قبرستان تک جانے والی سڑک کے دونوں کناروں پر شہریوں کی کافی بھیڑ تھی اور الوداع کرنے والوں میں سب کی نگاہیں اشکبار تھیں اور ان میں سے کچھ لوگ خاص قسم کی تقلیدی آواز بھی نکال رہے تھے۔(۔۔۔)

اتوار 25 ذی قعدہ 1440 ہجری – 28 جولائی 2019ء – شمارہ نمبر [14852]