پہلا صفحہ

بدھ کے دن عدالت کے سامنے بشیر کی پیشی

خرطوم: احمد یونس اب انتظار ہے کہ سوڈان کے معزول صدر عمر بشیر آنے والے بدھ کے دن عدالت کے سامنے پیش ہوں گے اور یاد رہے کہ ان پر بدعنوانی، غیر قانونی طریقہ سے اپنے قبضہ میں غیر ملکی کرنسی رکھنے اور حرام مال ودولت کے مالک ہونے کا الزام ہے۔ […]

بدھ کے دن عدالت کے سامنے بشیر کی پیشی

خرطوم: احمد یونس

اب انتظار ہے کہ سوڈان کے معزول صدر عمر بشیر آنے والے بدھ کے دن عدالت کے سامنے پیش ہوں گے اور یاد رہے کہ ان پر بدعنوانی، غیر قانونی طریقہ سے اپنے قبضہ میں غیر ملکی کرنسی رکھنے اور حرام مال ودولت کے مالک ہونے کا الزام ہے۔

پبلک پراسیکیوشن نے سابق صدر کے خلاف بدعنوانی اور حرام مال ودولت کے مالک ہونے کا الزام لگایا تھا کیونکہ خرطوم کے اندر ان کے مہمان خانہ کے محل کے اندر ان کی رہائش گاہ پر سو ملین ڈالر سے زاید کی رقم پائی گئی تھی اور صحافتی رپورٹ کے مطابق خرطوم کی عدالت نے سیکیورٹی اسباب کی وجہ سے مسئلہ پر غور وفکر کرنے سے انکار کر دیا تھا اور اب اسے انتظار ہے کہ دوبارہ عدالت کے قاضی کی صدارت میں خرطوم کی عدالت میں بشیر سے پوچھ تاچھ کی جائے گی۔(۔۔۔)

ہفتہ 24 ذی قعدہ 1440 ہجری – 27 جولائی 2019ء – شمارہ نمبر [14851]