پہلا صفحہ

سعودی عرب اور بحرین کے درمیان معاہدہ کمیٹی

منامہ: عبید السہیمی سعودی عرب اور بحرین کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لئے ایک نئے اقدام کے طور پر کل دونوں کے درمیان ایک معاہدہ کی کمیٹی کی تشکیل عمل میں آئی ہے اور یہ کمیٹی سماج، میڈیا، سرمایہ کاری، معاشی، فوجی اور سیاسی میدانوں میں اپنی […]

سعودی عرب اور بحرین کے درمیان معاہدہ کمیٹی

منامہ: عبید السہیمی

سعودی عرب اور بحرین کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لئے ایک نئے اقدام کے طور پر کل دونوں کے درمیان ایک معاہدہ کی کمیٹی کی تشکیل عمل میں آئی ہے اور یہ کمیٹی سماج، میڈیا، سرمایہ کاری، معاشی، فوجی اور سیاسی میدانوں میں اپنی خدمت انجام دے گی۔

بحرین کے شاہ حمد ابن عیسی نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ ابراہیم العساف کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور بحرین کے درمیان تاریخی تعلقات مزید گہرے ہو رہے اور ان تعلقات کی بنیاد مشترکہ معاہدہ، آپسی افہام وتفہیم اور اخوت وبھائی چارہ پر قائم ہے۔

بحرین کے شاہ نے خادم حرمین شریفین کا شکریہ ادا کیا کہ وہ بحرین اور وہاں کی عوام کی تمام مراحل میں مستقل مدد کرتے رہیں کے۔(۔۔۔)

پیر 265 ذی قعدہ 1440 ہجری – 29 جولائی 2019ء – شمارہ نمبر [14853]