پہلا صفحہ
اسرائیل کی طرف سے ایران کو نشانہ بنانے کے دائرہ میں توسیع
لندن: الشرق الاوسط الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے مغربی ڈپلومیٹک ذرائع نے پرزور انداز میں کہا کہ اسرائیل نے شام اور عراق کے اندر ایران کو نشانہ بنانے کے دائرہ کو وسیع کر دیا ہے کیونکہ ابھی خبر یہ آرہی ہے کہ اس ماہ دوسری مرتبہ مشرقی بغداد کے شمالی فوجی […]

لندن: الشرق الاوسط
الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے مغربی ڈپلومیٹک ذرائع نے پرزور انداز میں کہا کہ اسرائیل نے شام اور عراق کے اندر ایران کو نشانہ بنانے کے دائرہ کو وسیع کر دیا ہے کیونکہ ابھی خبر یہ آرہی ہے کہ اس ماہ دوسری مرتبہ مشرقی بغداد کے شمالی فوجی اڈہ میں موجود ایرانی میزائلوں کے خزانہ کو نشانہ بناتے ہوئے حملہ کیا گیا ہے۔
ان ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ تہران کی مخالف جماعت مجاہدین خلق کے سابق ہیڈکوارٹر کے بہتر اڈہ پر پرسو فضائی حملہ ہوا ہے اور یہ اڈہ ایران کی سرحد سے اسی کیلو میٹر اور مشرقی بغداد کے شمال سے چالیس کیلو میٹر کی دوری پر واقع ہے اور ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس حملہ میں دو ایرانی مشیر کار زخمی ہویے ہیں اور ایران سے عراق چند ہی دیر پہلے پہنچنے والے بیلسٹک میزائلوں کے خزانہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ڈپلومیٹک ذرائع نے بتایا کہ اف35 اسرائیلی جہاز کے ذریعہ اس ماہ کی 19 تاریخ کو ہونے والا حملہ صلاح الدین گورنریٹ کے آمرلی فوجی اڈہ پر ہوا ہے۔(۔۔۔)
منگل 27 ذی قعدہ 1440 ہجری – 30 جولائی 2019ء – شمارہ نمبر [14854]