سعودی عرب کی طرف سے عراق کے ساتھ سیکیورٹی معاہدہ کرنے کی تیاری
ریاض: صالح الزید ۔ بغداد: الشرق الاوسط کل تبوک کے علاقہ نیوم میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز کی صدارت میں منعقدہ سعودی عرب کی کابینہ کی کمیٹی نے عراق کے ساتھ ہونے والے سیکیورٹی معاہدہ کو ہری جھنڈی دے دی ہے اور اسی طرح شاہ سلمان نے ملک […]

ریاض: صالح الزید ۔ بغداد: الشرق الاوسط
کل تبوک کے علاقہ نیوم میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز کی صدارت میں منعقدہ سعودی عرب کی کابینہ کی کمیٹی نے عراق کے ساتھ ہونے والے سیکیورٹی معاہدہ کو ہری جھنڈی دے دی ہے اور اسی طرح شاہ سلمان نے ملک کے تمام اداروں کو حکم دیا ہے کہ وہ اس عظیم رکن کی ادائیگی کے لئے آنے والے اللہ رب العزت کے وفدوں کی عظیم خدمت انجام دیں۔
کابینہ کی کمیٹی نے سعودی عرب اور عراق کے درمیان ہونے والے سیکیورٹی معاہدہ پر دستخط ہونے کے سلسلہ میں عراقی فریق کے ساتھ گفت وشنید کرنے کے بعد وزیر داخلہ کی ذمہ داری سونپ دی ہے اور اب اس کے بعد انتظامی کاروائیوں کو مکمل کرنے کے لئے آخری مسودہ تیار کر دیا جائے گا۔
سعودی عرب میں عراق کے سفیر ڈاکٹر قحطان الجنابی نے کہا کہ عراق اور سعودی عرب نے جرم کی منظم انسداد، انسداد منشیات، انسداد دہشت گردی، سیکیورٹی اور انٹیلیجنس کی معلومات کا تبادلہ کرنے کے سلسلہ میں ہونے والے معاہدہ کے تئیں ایک طویل مرحلہ طے کر لیا ہے۔(۔۔۔)
بدھ 28 ذی قعدہ 1440 ہجری – 31 جولائی 2019ء – شمارہ نمبر [14855]